عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی چیئرمین مبارک گل نے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں اعلان کیا گیاکہ سپورٹس کونسل کے تعاون سے، 25 اگست 2025 کو ایک باوقار بین الاقوامی ہاکی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ اس باوقار ایونٹ میں ٹاپ 12 بین الاقوامی ہاکی ٹیموں کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔چیمپئن شپ سری نگر کے معروف پولو گرانڈ اور جموں کے کے کے ہاکھو سٹیڈیم میں ہوگی۔ چیئرمین مبارک گل نے یقین دلایا کہ ٹورنامنٹ کے دوران تمام کھلاڑیوں کو اعلی درجے کی سہولیات اور رہائش فراہم کی جائے گی۔