بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں31جولائی تک توسیع

نئی دہلی/یو این آئی/ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باضابطہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔ڈی جی سی اے نے26 جون 2020 کو جاری سرکیولرمیں جزوی نظرثانی کرتے ہوئے اس کی مدت 31 جولائی 2021 کی رات 11 بجکر 59 منٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس سرکیولرکے تحت ملک میں باضابطہ بین الاقوامی پروازوں کے آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازوں اور خصوصی اجازت والی پروازوں کے آپریشن پر یہ پا بندی لاگو نہیں ہوگئی۔