یو این آئی
تل ابیب//اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے گزشتہ شام کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشن کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی کو غیر مسلح ہونا چاہیے صرف اسرائیلی فوج ہی اس کی ضمانت دے سکتی ہے اور ہمیں کوئی بھی بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔غیرملکی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کے بعد کیا ہو گا اس کے بارے میں ہم ایک لفظ میں بات کریں گے غزہ کو غیر مسلح ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف اسرائیلی فوج ہی اسے غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے سکتی ہے اور کوئی بین الاقوامی طاقت اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہو سکتی۔۔نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں لوگوں سے ان علاقوں سے نکل جانے کو کہا جہاں کوئی تنازعہ نہیں ہے اور جہاں 365 مربع کلومیٹر میں رہنے والے 2.3 ملین کی آبادی میں سے 1.9 ملین فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا تھا۔