بینک کے بزنس یونٹ کا منجا کوٹ میں اجلاس

منجا کوٹ //جموں وکشمیر بینک کے بزنس یونٹ کی جانب سے منجا کوٹ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں منجا کوٹ اور پنجگرائیں بلاک کے اراکین نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں کئی ایک بینک شاخوں کے برانچ ہیڈ ودیگر آفیسران نے شرکت کر کے جموں وکشمیر بینک کی شاخوں کی جانب سے دونوں بلاکوں میں انجام دی جارہی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔بینک کے اعلیٰ آفیسران نے دونوں بلاکوں میں شاخوں کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جارہی خدمات پر اطمیناں کا اظہار کیا ۔