بینک ملازمین کا ریاستی انتظامیہ کونسل کیخلاف احتجاج

 جموں //ریاستی انتظامیہ کو نسل کی طرف سے جموں وکشمیر بینک سے متعلق لئے گئے حالیہ فیصلے کیخلاف آل انڈیا جموں وکشمیر بینک ایمپلائز فیڈریشن کی جانب سے یونین دفتر جانی پوری میں احتجاج کیا گیا ۔فیڈریشن کے صدر حاجی فاروق احمد بٹ کی قیادت میں کئے گئے احتجاج کے دوران اراکین نے ریاستی انتظامیہ کو نسل(SAC) پر مبینہ طورپر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کی طر ف سے بینک سے متعلق لئے گئے حالیہ فیصلے کی وجہ سے جموں وکشمیر بینک کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے اور اس فیصلے سے ریاست کی تاجر برادری بھی متاثر ہو گی ۔ان ملازمین نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ حالیہ فیصلے کو واپس لیں تاکہ بینک معمول کے مطابق کام کرسکے ۔اراکین نے مزیدکہاکہ اس فیصلے سے بینک میں کام کررہے 14000ملازمین اور ان کے کنبے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔