بینک سے متعلق ذاتی تفصیلات

 جموں//کرائم برانچ کشمیر نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بینک سے متعلق ذاتی تفصیلات جیسے پاس وارڈ ، او ٹی پی ، ڈیبٹ یاکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی بھی شخص کے سامنے ظاہر نہ کریں۔کرائم برانچ کی ایک اپیل میں لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ کچھ دھوکہ باز عناصرمعصوم لوگوں کو یو ٹیوب پر ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ذریعے بھاری انعامات جتانے کی خبر اَپ لوڈ کرتے ہیں اور انہیں یہ انعام فوری طور حاصل کرنے کے لئے کمپنی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایسے جعلی پیش کشوں کی طرف توجہ نہ دیں اور اپنا بینک اکائونٹ و دیگر ضروری تفصیلات کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں۔