بینکوں کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایل آر سی کا اجلاس

 اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر پیوش سنگلہ کی قیادت میں جمعہ کے روز یہاں ضلع سطحی جائزہ کمیٹی  (DLRC) اور ضلع کنسلٹیٹو کمیٹی (DCC)  ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں علاقہ کے تمام بینکوں میں مارچ 2019کی سماہی کے دوران ڈیپازٹ اور یڈوانس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعدد مدعوں پر مباحثہ کیا گیا ،بشمول ترجیحی شعبوں اور سماج کے کمزور طبقوں کو کم قرضہ دینے ،کے سی سی جاری کرنے ،بینک اور سیکٹر وار حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔31-03-2019,  تک کے ضلع میں بینک وار ڈیپازٹس اور ایڈوانسز کی پوزیشن پر جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بھومی ہین کسان ، خواندگی بیداری پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔مالی خواندگی کونسلنگ مراکز،پردھان منتری فصل بیمہ ہوجنا ، پردھان منتری آواس یوجنا لاگو کرنے ،کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے، کے سی سی سکیموں پر ماسٹر سرکیولر، آدھار کی سیڈنگ، اودہم پور میں سیلف ایمپلائمنٹ تربیتی مرکز قائم رکھنے پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مکانات اور تعلیم کے شعبہ میں قرضہ کی ناقص کار کردگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوںنے بینکروں سے  BLBC سطح میں تاریخوں پر نظر ثانی کرنے اور ہدف گروپوں سے رسائی کرنے کیلئے کہا۔انہوں نے تمام بینکوں سے سی ڈی تناسب قومی سطح پر لانے کو کہا ۔انہوں نے متعلقین سے سکول اور کالج سطحوں پر مالی خواندگی بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی،تاکہ زمینی سطح پر زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچ سکیں۔ڈی سی نے بینک افسروں اور لائن ڈیپارٹمنٹوں سے علاقہ کی ضروریات کے مطابق ہدف مقرر کرنے کی تلقین کی، تاکہ زمینی سطح پر زیاد ہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے میں کوئی بھی روکاوٹ نہ آپائے۔اس سے قبل  LDMنے متعدد بینکوں کی  2018-19 کے دوران کارکردگی اور حصولیابیوں کی جانکاری پیش کی۔اجلاس میں جی ایم ڈی آئی سی سورم چندشرما ، اے سی ڈی نیلم کھجوریہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سبھاش دوگرہ ،اے جی ایم آر بی آئی ،اے جی ایم نبارڈ و دیگر ضلعی افسروں نے شرکت کی۔