بیماریوں سے زیادہ حادثات سے انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں: ایس ایس پی ٹریفک جموں

جموں// ایس ایس پی ٹریفک جموں کوشل شرما کا کہنا ہے کہ حادثات سے جتنی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں شاید ہی اتنی کسی دوسری بیماری یا وبا سے ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حادثات کو روکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
موصوف ایس ایس پی نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔