بیل کی ٹکر سے چوکیدار لقمہ اجل

بانہال // بانہال کے نیل علاقے میں ایک بیل کی ٹکر سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ عبدالمجید خان چوکیدار بوہردار ، نیل تحصیل بانہال اپنے مال مویشیوں کو چرا رہا تھا کہ مال مویشیوں کے جھنڈ میں شامل ایک بیل نے عبدالمجید کو زور دار ٹکر ماری اور انہوں نے دم توڑ دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بیل کی ٹکر لگنے کے بعد چوکیدار عبدالمجید نیچے گر پڑا اور ہسپتال لے جانے کی کوشش میںاس کی موت واقع ہوئی ۔