بیس کیمپوں میں امرناتھ یاتریوں کیلئے سہولت | پہلگام میں جے کے بنک کے دو اے ٹی ایم نصب

سرینگر// جموں و کشمیر بینک نے شری امر ناتھ یاتریوں کی سہولیت کیلئے پہلگام کے دو بنیادی کیمپوں پر دو اے ٹی ایم نصب کئے  ۔ نُن ون اور چندن واڑی میں قائم ان بیس کیمپوں پر ان آٹو میٹڈ ٹیلر مشینوں کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے کیا،جن کے ہمراہ بینک کے زونل ہیڈ ساؤتھ محمد ایوب وانچو، یاترا ڈائریکٹر امت شرما اور جنوبی زون میں بینک کے کلسٹر ہیڈ تھے۔ اس موقع پر خالد جہانگیر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی کوششوںسے بینک نے دو ATMنصب کرکے اس بات کا ثبوت پیش کیا کہ یہ بینک یاتریوں کو ہر ممکن بینکنگ سہولیت اور آسائش بہم رکھنے میں پُر خلوص ہے۔بینک کے زونل ہیڈ نے جے کے بینک کی خدمات کو اپنا مشن قرار دیا اور کہا کہ یاتریوں کو ہر ممکن کیش سہولیت کی فراہمی ہماری ترجیحات میں رہتی ہے۔ بینک کے ان اقدامت کا والہانہ استقبال کرتے  ہوئے موقع پر موجود یاتریوں نے ان کوششوں کی کافی سراہنا کی۔