بیساکھی ، مہا ویر جینتی اوربی آر امبیڈ کر کا یوم پیدائش

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیساکھی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار ہمارے کسانوں کی محنت کا جشن ہے اور مستقبل کے لیے ایک نئی شروعات کا نشان ہے۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا نے مہاویر جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات ہمیں ہمدردی، سچائی، عاجزی اور عدم تشدد کی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ہندوستانی آئین کے چیف معمار باباصاحب نے ہمیشہ انصاف، عالمی بھائی چارے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے لیے جدوجہد کی۔