بیری پتن تحصیل قضیہ

 
نوشہرہ //سیری گائوں میں ایس ڈی ایم نوشہرہ کی طرف سے تحصیل بیری پتن کے صدردفتر کو لیکر ایک عوامی دربار منعقد کیاگیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم عبدالستار نے کہاکہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر وہ بیری پتن تحصیل ہیڈ کوارٹر کے مسئلے کو لیکر یہاں پہنچے اور اس سلسلے میںعوام کی رائے جاننا بھی ضروری ہے ۔ اس موقعہ پر سیال ، منگوٹ ، منگل دیوی ، ڈھینگ ، گگروٹ وغیرہ کے عوام نے کہاکہ بیری پتن چونکہ دور دراز علاقہ ہے اس لئے تحصیل صدردفتر سیری میں ہوناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ یہ ایک مرکزی مقام ہے جہاں سبھی علاقوں کے لوگوں کو پہنچنے میں آسانی ہوگی ۔ اس دوران ایس ڈی ایم نے لوگوں کی باتیں سنیں اور ان سے دستخط بھی کروائے ۔ بعد ازآں دبڑ پوٹھہ کے لوگوںنے ایس ڈی ایم سے ملاقات کرکے انہیں عرضداشت پیش کی اور کہاکہ ان دیہاتوں کو نوشہرہ تحصیل کے ساتھ ہی رہنے دیاجائے ۔