بیروہ میں 5افراد گرفتار، 5ٹپر ضبط

سرینگر// بیروہ میں پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی طور نکالنے اور نقل و حمل کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا اور 5 ٹپرضبط کئے۔ بیروہ تھانہ کے اہلکاروں نے ملشل کراسنگ پر قائم ایک  ناکے پر 5 ٹپر زیر نمبرات  JK05B-3354،JK14B-8115،J K04C-3941،JK01T-3181  اورJK03A-1808 کو روکا جو غیر قانونی طور سرکاری زمین سے معدنیات کی نقل و حمل میں ملوث پائے گئے ۔پولیس نے تمام گاڑیوں کو موقع پر ہی ضبط کیا اور 5 افراد کوبھی گرفتارکرلیاجن کی شناخت بشیر احمد ملک ساکن ڈیڈینہ بڈگام، فردوس احمد گبور ساکن بڈگام، دانش احمد بابا ساکن کادی پورہ بڈگام، عاشق حسین ایتو ساکن شولی پورہ اور محمد یوسف میر ساکن وترونی بڈگام شامل ہیں ۔پولیس نے اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 01/2022 کے تحت بیروہ تھانے میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔