بیروہ میں لازمی خدمات ٹھپ

سرینگر//حلقہ انتخاب بیروہ میں حالیہ برفباری کے بعد سے آج تک لازمی خدمات بحال نہ ہونے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور ایم ایل اے بیروہ عمر عبداللہ نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کی راحت رسانی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے بیشتر علاقوں میں ابھی بھی بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوپائی ہے ، جس کی وجہ سے سردیوں کے ایام میں آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو تاکید کہ وہ بجلی اور پینے کے پانی کی مکمل سپلائی بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ علاقے میں میوہ باغات اور دیگر فصلوں کو ہوئے نقصان کا بھی فوری طور پر تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کے حق میں بروقت اور معقول امداد تقسیم کی جائے۔