ارشاد احمد
بڈگام// بیروہ سے لشکر طیبہ کے دو اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق2 آر آر، سی آر پی ایف 179 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران لشکرکے دو اعانت کاروں کو رٹھسونہ بیروہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت واجد یوسف آخون ولد محمد یوسف ساکن رٹھسونہ بیروہ اور محمد اشرف شیخ ولد ولی محمد ساکن کاوسہ خالصہ نارہ بل کے طور پر ہوئی ۔ ان کے قبضے سے مجرمانہ مواد، پستول، 2پستول میگزین، 12 رانڈ برآمد ہوئے ۔معاملے کی نسبت مقدمہ زیر نمبر 35/2022 کے تحت تھانہ پولیس بیروہ میں درج کیا گیا ہے۔