بیرون ریاست قیدیوں کی منتقلی: بار نے کیسوں کی پیروی کیلئے وکلاء کی ٹیم تشکیل دی

سرینگر// کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے محمدیاسین ملک اور اُن کے ساتھیوں مشتاق احمد ڈار،محمدحنیف ڈار،شبیراحمدآہنگر،فیاض احمد لون،امتیازاحمدڈار،امتیازاحمدگنائی اور بشارت احمدبٹ ،کوگرفتار کرنے اورمحمدیاسین ملک کی ہمشیرہ کوٹیرگیس شیل سے زخمی کرنے کی مذمت کی ۔ بار نے اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل،ایمنسٹی انٹرنیشنل،اور مسلم ممالک کی تنظیم کی بھی ستائش کی جنہوں نے کشمیر کے لوگوں کو ہلاک کرنے ،نابینااور معذور بنانے کانوٹس لیتے ہوئے تشویش کااظہار کیا۔بار نے اِن سے مطالبہ کیا کہ وہ حقائق کی کھوج کیلئے کشمیر کیلئے ایک ٹیم روانہ کریں تاکہ وہ کشمیر میںبھارتی فورسزکی زیادتیوں کا بذات خود مشاہدہ کریںتاکہ کشمیری عوام پر روامظالم کاخاتمہ ہو۔ادھر بار نے کشمیری قیدیوں کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ریاست سے باہر کی جیلوں میںمنتقل کرنے کیخلاف دائر عرضی کی پیروی کیلئے وکلاء کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جس میں سینئروکیل ظفر احمدشاہ،آر اے جان، الطاف حقانی،محمداشرف بٹ، بشیرصدیق اورارشداندرابی شامل ہیں۔