بیرون ریاستوں سے کشمیر آنے والوں میں مثبت کیسوں کی شرح 4.5فیصد

 سرینگر // پچھلے 14ماہ کے دوران بیرون ممالک اور مختلف ریاستوں سے کشمیر آنے والے افراد میں 4.5فیصد افرادکورونا وائرس سے متاثر تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 9مارچ 2020سے لیکر 8جون 2021 تک بیرون ممالک اور ریاستوں سے وادی پہنچے والے 6لاکھ 19ہزار 429افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 28ہزار489کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا جبکہ 5لاکھ90ہزار 940افراد کی رپورٹیں منفی آئی ہیں۔14ماہ کے دوران کئے گئے تشخیصی ٹیسٹوں میں 1لاکھ 27ہزار453آر ٹی پی سی آر جبکہ 4لاکھ 91ہزار976ریپٹڈ ٹیسٹ شامل ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 1لاکھ27ہزار 453آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں میں 21ہزار 761افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح آر ٹی پی سی آر سے مثبت آنے والے افراد کی شرح 17فیصد رہی۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں میں اننت ناگ میں 2574 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 575کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ بانڈی پورہ میں 1886ٹیسٹ کئے گئے جن میں 367مثبت قرار دئے گئے۔ بارہمولہ ضلع میں 4386آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 872مثبت قرار دئے گئے۔ بڈگام میں 3434ٹیسٹ کئے گئے جن میں 805مثبت قرار دئے گئے۔ گاندربل ضلع میں 2049ٹیسٹ کئے گئے جن میں 226کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ کپوارہ میں 4003افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 532افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ پلوامہ میں 2184افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 501کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں  شوپیان میں 1028افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 195افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ سرینگر شہر میں 11430افراد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جن میں سے 4845افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔اس کے علاوہ سرینگر اپیر پورٹ پر بیرون ریاستوں  اور ممالک سے آنے والے 4لاکھ 91ہزار 976افراد کے رپیڈ ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6728کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح ریپڈ ٹیسٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی ہے۔