بیروز گار انجینئر این آئی ٹی منسوخی پر سراپا احتجاج

کشتواڑ//ضلع کے آل سیلف ہیلپ گروپ انجینئروں کے ایک گروپ نے منگل کے روز محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ بغیر وجہ بیان کئے این آئی ٹی کی منسوخی پر کیا گیا تھا۔آل ہیلپ گروپ نے اپنی شکایات پر مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں انکے پاس متعدد شکایات ہیںجیسے کہ انہیں تمام مرکزی سکیموں میں حصہ دینا، سیلف ہیلپ گروپ کے بقایا جات ،اور ایس ایچ جییز کو مساوی30فیصد حصہ فراہم کرنا شامل ہے۔علاوہ ازیں مذکورہ محکمہ نے بجائے 30فیصد کے فقط 6فیصدفراہم کیا ہے۔مظاہرین کا کہناہے کہ محکمہ نے انہیں فقط ضلع میں اور ریاستی شعبہ میں ہی کام ا لاٹ کیا ہے،جہاں پر فنڈز ہی دستیاب نہیں ہیںجبکہ بعض محکمہ دیہی ترقی، پولیس ،تعمیراتی کمپنیوں ،پولیس ہائوسنگ بورڈ، سی وی پی پی ایس ایچ جیز کو ایک بھی کام الاٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔احتجاجی ایس ایچ جیز نے سرکار سے انکے جائز مطالبات کابینہ فیصلہ کے رہنما خطوط اور سرکاری حکم نمبر 14 L&E of 2018کے تحت تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔