بیرن بوٹھ میلیال 3ماہ سے گھپ اندھیرے میں ،عوام برہم

کپوارہ//بیرن بو ٹھ میلیال کرالہ پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بیرن بو ٹھ میلیال گزشتہ 3مہینو ں کی دوران بجلی سپلائی سے محروم ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق بیرن بو ٹھ کے ایک حصہ کو محکمہ بجلی نے ایک الگ بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا اور گائو ں کے باقی حصہ جو پرانے بجلی ٹرانسفارمر سے بجلی فراہم کی گئی تاہم 3مہینہ قبل بجلی ٹرانسفارمر جل کر خراب ہو گیا جس کے بعد ٹرانسفار مر کو ٹھیک کر کے واپس لایا گیالیکن تا حال ٹرانسفارمر کواپنی جگہ نصب نہیں کیا گیا اور لوگ گزشتہ 3مہینو ں کے دوران برقی رو سے محروم ہیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق خواجہ محلہ بیرن بو ٹھ کے لئے نئے بجلی کھمبے نصب کئے گئے لیکن ابھی تک ترسیلی لائن کو نہیں جو ڑا گیا اور آ بادی شام ہوتے ہی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے ۔مقامی لوگو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے کئی بار معاملہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا لیکن تا حال کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور جمعہ کے رو مقامی آبادی کے نوجوانو ں نے سڑک پر دھول چاٹ رہا بجلی ٹرانسفارمر اس جگہ تک پہنچایا جہا ں اس کو نصب کرنا ہے ۔مقامی لوگو ں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس ٹھیکیدار کو بجلی ٹرانسفارمر نصب کرنے اور ترسیلی لائنو ں کو جو ڑنے کا کام سو نپا گیا وہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے اور وہ گزشتہ 3مہینو ں میں بھی صارفین کو بجلی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔