غلام نبی رینہ
کنگن//سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سونمرگ سومو سٹینڈ میں موجود بیت الخلا کی صفائی ستھرائی اور اس کیلئے پانی کی سپلائی کو بحال کیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ نے ایک خبر شائع کی تھی جس کا مقامی انتظامیہ نے سنجیدہ نوٹس لیا اور سنیچر کو بیت الخلاء کو قابل استعمال بنایا گیا۔لوگوں اور ڈرائیوروں نے بیت الخلاء کی صفائی ستھرائی دیکھ کر راحت کا سانس لیا ۔