’بہ چْھس گواہ‘ کتاب کی رسم رونمائی

سری نگر//پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی طرف سے کل ایس پی کالج سری نگر کے آڈیٹوریم میں معروف افسانہ نگار عنایت بشیر کی تحریر کردہ کتاب ’’بہ چْھس گواہ‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جسٹس (ر) راشد علی ڈار تھے جبکہ صدارت پروفیسر بشر بشیر نے کی۔ معروف ماہرین تعلیم ڈاکٹر فاروق فیاض اور ڈین سکول آف سوشل سائنس اور ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ریلی جیئس سٹڈیز پروفیسر حامد نسیم رفیع آبادی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں نامور ادیبوں، شاعروں، ماہرین تعلیم اور فن سے محبت کرنے والوں کی ایک کہکشاں نے شرکت کی۔ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر جی این ور نے کہا کہ ہمارے مصنفین اور ماہرین تعلیم کو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے دنیا کے جدید اور بدلتے ہوئے چہرے کے مطابق نصاب ترتیب دینے کے لیے آگے آنا چاہیے۔