سرینگر//شہر سرینگر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے لوگوں میں خوف و دہشت پایاجاتا ہے اور لوگ صبح و شام گھروں سے باہر نکلنے میں خطرہ محسوس کررہے ہیں۔شہر میں ہر علاقے میں کتوں کا غولِ بیابانی کی طرح ہر گلی،کوچہ اور شاہراہ پر جھنڈ کی طرح نظر آتے ہیں جس کے سبب مقامی آبادی گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے ہیں خصوصاً بزرگ،خواتین اور بچے زیادہ خوف زدہ رہتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق آوارہ کتوں کی بے ہنگم تعداد سے آبادی میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے۔شام کے بعد آوارہ کتے تمام سڑکوں پر قبضہ جماکر لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار بناتے ہیں۔کتے گاڑیوں،موٹر سائکل سواروں کے علاوہ پیدل چلنے والوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں۔ بہوری کدل میں موجود موجود بنایا گیا عوام کے لئے بس سٹاپ پر بھی درجنوں کتوں کا قبضہ رہنے سے لوگ لوگ بس سٹاپ میں داخل ہونے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔لوگوں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیںاور آوارہ کتے شہریوں پرحملہ کرکے ان کو زخمی کرتے رہتے ہیں۔مقامی آبادی نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے کارروائی کی جائے۔
بہوری کدل میں بس اسٹاپ پر کتے قابض
