جموں //بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے یوم آئین کے موقعہ پر پارٹی صدردفتر ستواری میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کی ریاستی قیادت کے کئی لیڈران و کارکنوں نے شر کت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے پارٹی کے ریاستی نائب صدر چرنجیت چگوترہ نے کہاکہ آئین ہند 26نومبر 1949کو مکمل کیاگیا لیکن 26جنوری 1950کو لا گو کر کے ایک نئی ملکی تاریخ کا آغاز ہوا ۔انہوں نے قانونی مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں یکسانیت کی بنیاد پر ایک قانون تیار کیا گیا جس میں سماج کے ہر ایک طبقہ کا خاص خیال رکھا گیا ۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی سربراہی والی کمیٹی نے ملکی عوام کو ایک ایسا آئین دیا جس کی وجہ سے ہندوستان کو پور ی دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے ۔
بہوجن سماج پارٹی نے ’یوم آئین ‘منایا
