عظمیٰ نیوز ڈیسک
بہرائچ// اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کے 40 گاں آدم خور بھیڑیوں سے دہشت زدہ ہیں۔ آئے روز کسی نہ کسی پر حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ یہ بھیڑیے گاں والوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔ آدم خور بھیڑیے 48 دنوں میں 8 بچوں اور ایک خاتون سمیت 9 افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔ جبکہ ان کے حملے میں 45افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ پیر کی رات کو بھی سامنے آیا ہے ایک آدم خور بھیڑیے نے ایک بچے پر حملہ کر دیا۔ غنیمت بات یہ ہے کہ بچہ زخمی نہیں ہوا اور بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔زیادہ تر متاثرہ علاقے کی مپیر گنج اور ملحقہ گاں ہیں جہاں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھیڑیوں نے رات کے وقت حملے کیے ہیں، جس سے کئی گھرانوں میں سوگ کی فضا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور حکومت نے بھیڑیوں کو پکڑنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں اور علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بہرائچ کی انتظامیہ نے فوری طور پر 16ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن میں 200سے زائد جوان شامل ہیں، جو کہ متاثرہ علاقوں میں تلاشی اور حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔