جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے محض38معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ مزید79افراد اس مرض سے شفایاب ہوکر ہسپتالوں سے گھروں کو رخصت ہوچکے ہیں تاہم اس وقت بھی جموں میں 450مریض اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جموں میں30،ضلع اودھمپورمیں01، ضلع کٹھوعہ میں 02،ضلع کشتواڑ میں02نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔اس دوران ضلع ڈوڈہ میں اتوار کو کورونا وائرس کے صرف 3 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 23 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔تین مریضوں کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 164 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 11180 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 144 افراد فوت ہوئے ہیں اور 697871 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔دریں اثناء راجوری ،سانبہ،پوچھ ، رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میںمزید کہاگیا ہے کہ اب تک کی تین لہروں میں صوبہ میں2325اموات ہوچکی ہیں تاہم اب کافی دنوں سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,32,29,190ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 27؍فروری 2022کی شام تک2,27,76,235نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,955 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک61,10,427افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں30,347اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔788فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,57,653اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق56,16,891اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 729کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,15,00,494تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
رام بن میں 29 ٹیکے لگائے گئے، 2682 نمونے جمع
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21,800 روپے جرمانہ
رام بن // ضلع امیونائزیشن آفیسررام بن ڈاکٹرسریش کے مطابق، محکمہ صحت نے اتوار کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے 11 بچوں سمیت 29 افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔ کووڈ ایس او پیز کے نفاذ کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں پر فیس ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران21,800 روپے کا جرمانہ وصول کیا ۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مرکز پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لینے کی تاکید کی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق، محکمہ صحت نے 2682 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 548 آر ٹی پی سی آراور 2134 آر اے ٹی نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 29 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔