سرینگر // ضلع انتظامیہ سرینگر نے گول گپے بیچنے والے بہاری مزدور کے حق میں سوا چھ لاکھ کی مالی معاونت فراہم کردی ہے۔انتظامیہ نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ لال بازار میں مارے گئے گول گپے فروخت کرنے والے بہاری کے قریبی رشتہ داروں کو کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ جموں کشمیر حکومت نے فوری طور پر 6لاکھ 25ہزار کی مالی امدادفراہم کرنے کے علاوہ اسکی لاش اسکے گھر پہنچانے کیلئے ہوائی خرچہ بھی برداشت کرنے کی پیش کش کی تھی اور اسکے لئے 3ہوائی ٹکٹیں بھی بک کر کے رکھی تھیں لیکن اسکے بھائی کی خواہش پر وریندر پاسوان کی آخری رسومات سرینگر میں ہی ادا کی گئیں۔