بہارکے بود ھ گیا علاقے میں بموں کی موجودگی کے خلاف احتجاج

لیہہ //بہار کے بودھ گیا علاقے کے’’کال چکر میدان‘‘ کے نزدیک بموں کی موجودگی کے خلاف لداخ کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال ہوئی،جس کی وجہ سے ان علاقوں میں عام زندگی کی رفتار تھم گئی۔ لداخ بدھسٹ ایسو سی ایشن اور کل لداخ گونپا ایسو سی ایشن کی طرف سے دی گئی کال کا اثر زنسکار،چانگ تھانگ،نوبرا اور اس کے ملحقہ علاقوں مین دیکھنے کو ملا۔اس احتجاج کا مقصد بہار کے بودھ گیا علاقے میں کل چکر میدان،جہاں بودھوں کے روحانی پیشوا دلائی لاما گزشتہ کئی دنوں سے بودھ راہبوں اور عقیدتمندوں کے علاوہ زائرین کو بودھ مذہب کے پیغامات سے روشناس کر ارہے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر لیہ کی وساطت سے ایک مشترکہ یاداشت وزیر اعظم ہند کو بھی پیش کی گئی ۔یاداشت میںمطالبہ کیا گیا کہ اس کیس کو آزادانہ تحقیقات کیلئے سی بی آئی کے سپرد کیا جائے۔یاداشت میں مزید کہا گیا ہے کہ ا س واقعے سے لداخ کے لوگوں میںسخت تشویش پھیل گئی ہے،کیونکہ2013میں بھی اسی طرح کے سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔اس دوران دلائی لاما کو بودھ مذہب کا عالمی پیشوا قرار دیتے ہوئے انکے تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدمات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔