بھیم سنگھ کا گورنر کو خط مجھے سرکاری رہائش گاہ سے نہ نکالا جائے

 سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفےسر بھیم سنگھ نے جموںو کشمیر کے گورنر این این ووہرا کو خط میں لکھا ہے کہ کل اُسے ےہ جان کر حیرت ہوئی کہ اُسے 30 بی، گاندھی نگر، جموں کی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم ملا ہے۔انہوں نے کہا ” میری غیر موجودگی میں گھر کی دیکھ بھال کرنے والے لڑکوں نے مجھے فون پر مطلع کیا کہ محکمہ ایسٹیٹس نے فوری طور پر گھر خالی کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے ” میں آل انڈےا انسٹی ٹیوٹ آف مےڈےکل سائنسز، نئی دہلی میں زیر علاج ہوں اور جموںو کشمیر میں 'Z' سیکورٹی زمرہ کے تحت آتا ہوں اور جموں و کشمیر میں یا ملک کے کسی حصے میں میرے پاس کوئی رہائش گاہ نہیں ہے“۔انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ اُن سے سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرائی جائے ۔