سرینگر// پنتھرس پارٹی کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے آئینی ملکیت کے تحفظ کے لئے فوری طورپر مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ افسرشاہی ملک کے آئین کی حدود کو پار نہ کرسکیں۔ ایک بیان میں پنتھرس سپریمو نے کہا کہ یہ صرف صدر جمہوریہ ہی ہیں، جو پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آرڈی ننس جاری کرسکتے ہیں۔ایک سکریٹری اور نہ ہی مرکزی وزیر آئین کی خلاف ورزی نہیںکرسکتے۔وزیراعظم دفعہ 352کے تحت کابینہ کی منظوری کے ساتھ سفارش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے کئی وکلا دوستوںاور خیر خواہوں نے مجھے فون کرکے معلوم کیا کہ کیا داخلہ سکریٹری کو ہندستانی تعزیرات ایکٹ یا آئین ہند کی کسی شق کی دفعہ میں ترمیم کے لئے آرڈی ننس جاری کرنے کا اختیار ہے ، اسی لئے میں نے آپ کی توجہ کے لئے یہ خط لکھا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے گزشتہ شام صدر کو ایک خط لکھ کر مرکزی داخلہ سکریٹری کی طرف سے 14اپریل 2020کو نام نہاد آرڈی ننس جاری کرنے پر افسوس اور غصہ کا اظہار کیا ۔