بھگوان پرشو رام جینتی کے موقعہ پر شوبھا یاتراکا اہتمام

جموں//یہاں مندروں کے شہر میں ہفتہ کو بھگوان پرشو رام جینتی کے موقعہ پر ایک شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا ۔تقریباً 4بجے شام کو پریڈ گرائونڈ جموں سے بھگوان پرشو رام کی کئی جھانکیاں جنہیں گاڑیوں اور ٹرالیوں پر سجایا گیا تھا نکالی گئیں۔ شوبھا یاترا موتی بازار، پکا ڈنگہ، چوک چبوترہ،پنج تیرتھی ،دربار گڑھ،جین بازار ،لنک روڈ،پرانی منڈی، سٹی چوک، کنک منڈی، راجندر بازار ویر ماگ، رگھو ناتھ بازار اور شالا مار روڈ سے گزرتے ہوئے پریڈ گرائونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔ شوبھا یاترا نکالنے سے پہلے بھگوان پرشو رام کی پوجا کی گئی اور شوبھا یاترا میں تمام لوگوں نے شرکت کی۔اس یاترا میں خواتین اور بچوں کی کافی تعداد نے شمولیت کی۔وہ بھگوان پرشو رام کی تعریف کر رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔کچھ لوگ جھانکیوں میں بیٹھ کر بھجن گا رہے تھے۔اس موقعہ پرسنت ہری چتنیا پوری جی اپنے پیرو کاروں کے ہمراہ شوبھا یاترا میں شامل تھے۔میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا ،ڈپٹی میئر پورنیما شرما، سابق ایم ایل اے راجیش گپتا ،پریہ سیٹھی ،سابق وزیر یدھ ویر سیٹھی ،سینئر بی جے پی لیڈر ،متعدد کارپوریٹر،وی پی شرما صدر ڈوگرا برہمن سبھا،وریندر موہن مگوترا ،پی سی شرما ،چندر موہن شرما، کنونیئر توی اندولن،سبھاش شاستری، رمیش شرما، ستپال شرما، شانتی سروپ،بڑو،گورداس شرما، شیو رام شرما، دویندر شرما، پی این پنڈوترا، سری کیرنی، کے ایل شرما ،ایس سی ڈی شرما، بی ایس جموال، راجیش بڈگوترہ،جیا لال شرماکے علاوہ صدر راجپوت سبھا نارئنن سنگھ ،بار اسوسی ایشن صدر اور دیگر انجمنوں کے صدور نے بھی اس یاترا میں شرکت کی۔آج سے 3دنوں کیلئے وشال دھرم سمیلن  شروع کیا جا رہا ہے جس میں دھرم گرو پر بچن سبھا پیش کریں گے ۔