جموں //بھگت مہا سبھا جے اینڈ کے یونٹ کی جانب سے سنت کبیر کا 621 واں پرکاش اتسو نہایت ہی جوش و خروش سے منایا ۔اس سلسلہ میں یہاں پیر کے روز ابھینو تھیٹر میں ایک تقریب کا اہتما م کیا گیا ،جس میں سماج کے ریاست و ہمسایہ ریاستوں جیسے کہ پنجاب ، ہماچل پردیش اور ہریانہ کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور بھکتی تحریک کے عظیم سنت کو خراج ادا کیا۔لوگوں نے تقریب کی جگہ پر جھانکی کی شکل میں سنت کبیر کے بھجن گاتے ہوئے حاضری دی ۔پروگرام کا آغازکبیر جی کے مجسمے کو ہار ڈال کر کیا گیا جس کے بعد سوامی ملکھی رام بھگت اور ہرمیت سنگھ جی ست سنگ اور کیرتن پیش کیا۔سنت کے شبدھ اور دوہے گاتے ہوئے سوامی جی نے سنگت کو سنت کبیر کی تعلیمات پر عمل کرنے کو کہا کیونکہ انکی تعلیمات سے ہی میگھ طبقہ کو پسماندگی اور تاریکی سے باہر نکا لا جا سکتا ہے۔انہوں نے طبقہ کے لوگوںکو نشیلی عدات یعنی کہ شراب پینا ،تمباکو نوشی ترک کرنے کو کہا ۔انہوں نے طبقہ کو جیز کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر ریٹائرڈ کمشنر سیکرٹری راج کمار بھگت مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر طبقہ کے ذہین طلاب میںٹرافیاں تقسیم کی گئی۔اس موقعہ پر تمام بلاک باڈیز اور ریاستی باڈیز کے ممبران بھی موجود تھے ،درشن لعل بھگت، سنیش بھگت، ڈاکٹر نریش بھگت، نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر ایک لنگر کا بھی ا ہتمام کیا گیا ۔
بھگت مہا سبھا جے اینڈ کے نے سنت کیبر کا پرکاش اتسو منایا
