بھوانی گائوں میں دریا پر پلی تعمیر کرنے کی مانگ

نوشہرہ//سب ڈویژن نوشہرہ کے متعدد علا قوں میں ہوئی تیز بارش کی وجہ سے نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ۔اس دوران بھوانی اور جھنگڑ علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بھوانی نالے میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے سڑک کئی گھنٹوں تک بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مقامی لوگوں اور مسافروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھوانی علا قہ میں پلی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔درماندہ مسافروں نے ضلع و ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ نالے پر ایک پلی تعمیر کرئے تاکہ بارشوں کے دوران گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر نہ ہو ۔