بھمبر گلی میں کووڈ ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری | گزشتہ روز 850افراد کے نمونے حاصل ،24مثبت آئے

پونچھ// ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے پونچھ ضلع میں کورونا کے پھیلائو کو روکنے کی لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے باہر سے آنے والے تمام مسافروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ڈھیرہ کی گلی، مغل شاہراہ، اور بھمبر گلہ (بی جی) میں باضابطہ ٹیسٹنگ سنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ تعینات کیا گیا ہے۔منگلوار کو بی جی کے ٹیسٹنگ مرکز پر تقریبا ساڑھے آٹھ سو مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چوبیس افراد کی رپورٹ مثبت آئی ان تمام لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔بی جی میں پولیس اور محکمہ صحت کی جانب سے تمام مسافروں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص  کورناجانچ کے بنا داخل نہ ہو۔ اس سنٹر پر تعینات محکمہ صحت کے افسر نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے کیاجا رہا ہے۔انہوں نے میں لوگوں انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کی۔