بھمبر گلی میں کووڈ ٹیسٹنگ مہم شروع

مینڈھر //کووڈ کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے جموں وکشمیر پولیس کے اشتراک سے ضلع پونچھ کے داخلی پوائنٹ بھمبر گلی میں کووڈ ٹیسٹنگ مہم شروع کر دی ہے تاکہ ضلع میں داخل ہو نے والے مسافروں کا طبی معائینہ کیا جاسکے ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ محکمہ صحت نے کووڈ کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ضلع میں داخل ہونے والے افراد کا پہلے ٹیسٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ملازمین کی کوشش رہے گی کہ جموں وکشمیرکے دیگر اضلاع کیساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں سے ضلع پونچھ آنے والوں کا پہلے کووڈ ٹیسٹ کیا جائے تاکہ وائرس کے مزید پھیلا ئو کو کم کیا جاسکے ۔