بھلیسہ میں بی جے پی کے 3 مہلا منڈل صدور نامزد

 
بھدرواہ //دور افتادہ علاقوں میںخواتین کی رسائی کو وسعت دینے کے لئے بی جے پی ضلع جنرل سیکرٹری مہلا ونگ سونیا رائو کی قیادت میںبھلیسہ علاقہ کے لئے تین مہلا صدور کو نامزد کیا گیا ہے۔اجلاس میںایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار ، علاقہ کے منڈل پردھانوں و دیگر عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں تبادلہ خیال کے بعد سنیا رائو نے سوشما دیوی، سویتا دیوی اور شو کماری کو بالترتیب چلی ۔پنگل، گندو اور نیلی کا بطور مہلا صدر نامزد کیا ۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ایم ایل اے نے انتخابات میں وومن ونگ کے رول کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں مختلف مرکزی سپانسرڈ فلیگ شپ سکیموں کی جانکاری دینے پر زور دیا۔انہوںنے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر پارٹی کو لوگوں کے پاس پہنچنا مشکل ہوتا ہے ،خصوصاً دور دراز علاقوں میں۔انہوں نے مسلم بھائیوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی۔ضلع جنرل سیکرٹری مہلا ونگ سونیا رائو نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ بی جے پی کی خواتین ونگ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے میںایک اہم  رول ادا کر رہی ہے اور ناقابل رسائی علاقوں میں لوگوں کے پاس پہنچ رہی ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخبہ منڈل صدور ُاسی جذبہ سے کام کریں گے جیسی کام انہوں نے’’ون بوتھ ٹئین یوتھ‘‘  پروگرام میں کیا ہے۔گندو کے منڈل پردھان مہندر سنگھ نے کہا کہ وومن ونگ ممبران نے لوگوں سے رابطہ شروع کیا ہے اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کی گئی کاموں کی جانکاری دے رہی ہیں۔جاوید زرگر، امیر چند، رام سنگھ، منیر احمد شیخ ،مہندر سنگھ ،راجندر سنگھ اور نریش نے بھی اجلا س میں شرکت کی۔