بھلیسہ۔ بھدوارہ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم:محمد شریف نیاز

بھلیسہ// کانگریس سینئر لیڈر و سابقہ وزیر محمد شریف نیاز نے بھدوارہ بھلیسہ کے درجنوں گائوں کا دورہ کیا۔ پریس کے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران درجنوں گائوں میں عوامی میٹنگیں و پارٹی کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ کئی مقامات پر لوگوں و پارٹی کارکنان نے علاقے کی مشکلات سابقہ وزیر کے نوٹس میں لائیں۔ نیاز بھدوارہ کے ملوٹی گائوں میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے اور کہا کہ موجودہ مخلوط سرکارخط چناب کے ساتھ ساتھ بھدوارہ و بھلیسہ کی عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں نا کام ہوئی ہے۔ یہاں کے لوگ ضروریات زندگی کی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانوں علاقوں میں لوگوں کو بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے خاص کر اسکولی بچوں کی تعلیم بھی بری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی ہے، درجنوں گائوں میں راشن کی سخت قلت ہے اور غریب عوام کو وقت پر راشن دستیاب نہیں ہو رہا ہے جس سے غریب عوام بازاروں سے مہنگے داموں  راشن خریدنے پر مجبور ہیں۔ دور دارز کے درجنوں راشن گھاٹوں میں راشن کی قلت ہے اور اگر ان راشن کھاٹوں میں راشن جمع نہیں کی گیا تو لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ جنگلات کے ڈپووں پر لکڑی کی عدم دستیابی سے بھی لوگ مشکلات میں ہیں ۔سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی قلت سے بچوں کی تعلیم بھی برُی طرح سے متاثر ہو رہی ہے عملہ کی مکمل تعیناتی کی طرف انتظامیہ و محکمہ کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ بھدوارہ بھلیسہ کی تمام ربطہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے ان کی بہتری کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ ان سڑکوں پر مسافر اپنے جان جھکوم میں ڈال کر سفر کر رہے ہیں اور ان سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آ رے ہیں انتظامیہ کو چاہے کہ
 ان تمام رابطہ سڑکوں کی بہتری کیلئے کام کرے۔نیاز نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ توجہ دئے کر بنیادی سہولیات کو یقینی طور پر بحال کرے تاکہ عوام کو اور زیادہ دقتوں کا سامنا نہ ہو ۔نیاز کے دورہ کے دوارن درجنوں گائوں کے مختلف پارٹیوں کارکنان نے کانگریس پارٹی میں بھی شمولیت اختیار کی ہے۔