بھدواہ وائلڈ لائف نے چیتا پکڑا

 بھدرواہ // ایڈیشنل ضلع بھدرواہ کے مانوا دیہات میں لوگوں میں اُس وقت افرا تفری پھیل گئی جب منگل کی بعد دوپہر کو لوگوں نے رہائشی علاقے میں ایک چیتے کو گھومتے دیکھا ۔مقامی لوگوں نے فوری طور سے پولیس کو اسکی اطلاع دی ۔پولیس پوسٹ بھالرانے فوری طور کارروائی کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کو اسکی اطلاع دی ،جنھوں نے موقعہ پر پہنچ کر اس تھکے ہوئے اور بیمار چیتے کو زندہ پکڑ لیا ۔ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے اس چیتے کو ضروری دیکھ بال اور علاج کے لئے کشتواڑ منتقل کیا ۔ تا حال چیتا نگہداشت میں ہے اور جلد ہی اسے رہا کرکے جنگل میں ڈلا جا ئے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے جنگلی جانور انسانی بستیوں میں داخل ہوتے ہیں۔