بھدرواہ کے سکولوں میں خسر ہ کی بیماری سے متعلق بیداری ریلیوں کا انعقاد

 
بھدررواہ//سب ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ اور محکمہ ایجوکیشن کے اشتراک سے خسرے اور روبیلا وائرس، جس سے بچوں میں بخار اور نمونیا ہوتا ہے، کا خاتمہ کرنے کے لئے بیداری ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ۔ان ریلیوں میں  2000 سے زائد طلاب اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ ان ریلیوں میں اس بیماری سے متعلق بیداری یدا کرنے کی اہمیت بیان کی گئی۔بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر یدھ ویر سنگھ نے کہا کہ خسرہ ایک وائرل انفیکشن ہے جس کی ابتدائی علامتیں بخار، کھانسی ،ناک کا لگاتار بہنا ،خارش و غیرہ ہیں۔ماہروں کے مطابق اس بیماری سے ہر سال دو لاکھ سے زائد بچے گونگے ،اندھے اور امراض قلب کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔یہ بیماری اسقاط حمل کی بھی ایک اہم وجہ بیان کی گئی ہے،جسکا ایم آر ویکسین سے تدارک کیا جا سکتا ہے۔بلاک میڈٖیکل افسر بھدرواہ کے مطابق ایم ا ٓر ویکسین محفوظ ویکسین ہے،جس کااستعمال کرنے سے بچوں کو کھسرے کی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔