بھدرواہ کیمپس کے نئے طلاب کیلئے تعارفی پارٹی کا اہتما م

بھدرواہ// یونیورسٹی آف جموں کے بھدرواہ کیمپس کے شعبہ بزنس سکول کی جانب سے بی بی اے اور بی کام آنرس میںداخلہ لئے ہوئے طلاب کے لئے ایک فریشر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بٹ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ مختلف شعبوں کی ٹیچنگ فیکلٹی ،طلاب اور دیگر اہلکار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروفیسر جی ایم بٹ نے اپنے خطاب میں نو۔داخلہ لئے ہوئے طلاب کا خیر مقدم کیا اورانہیں اپنا مقصد حاصل رکنے کیلئے سخت محنت کرنے کی رہنمائی کی۔پروفیسر بٹ نے بزنس اسکول ،بھدرواہ کیمپس کو ایسا پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد دیاور کہا کہ اس سے ان طلاب میں ٹیم کا جذبہ اور اعتماد پیدا ہوگا۔وہ اتحاد عمل جسکا مراد ایک ٹیم ، ایک خواب ہے، کے موضوع سے بہت خوش تھا اور اسے موجودہ موقعہ پر مناسب سمجھا ۔پروگرام کا آغاز چراغ روشن کرنے کے ساتھ کیا گیا ،جسکے بعد   شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امیش چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ جو دی بزنس سکول سے اچھی کارکردگی کے ساتھ پاس ہوئے ہیں ،کئی نامور آرگنائیزیشنوں جیسے کہ  ٹی بی ایس ،یونیورسٹی آف جموں،جے اینڈ کے بینک ،امیزن ، گوگل، ایچ سی ایل، ایم ای ایس ،کنرا بینک وغیرہ میں اعلیٰ پوزیشنوں پر فائض ہیں۔اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگارنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا۔اس موقعہ پر کیمپس کے ریکٹر نے مسٹر فرئیشر ، مس فرئیشر  اور مسٹر ایوننگ اور مس ایوننگ کی عزت افزائی بھی کی۔بزنس سکول کے ڈاکٹر عطیف جاوید قاضی نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔