بھدرواہ کیمپس میں شجر کاری مہم

 بھدرواہ//بھدرواہ میں تیزی سے جنگلات ختم ہونے کے پس منظر میں محکمہ جنگلات کے بھدرواہ  یونیورسٹی کیمپس نے فارسٹ ڈویژن بھدرواہ کے اشتراک سے ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لئے شجر کاری کی جامع مہم ’’وادی چناب کو سر سبز بنائو‘‘ کے نعرے سے شروع کی ،مہم کے پہلے روزدیودار کے ایک ہزار درخت لگائے گئے۔ اس شجر کاری مہم میں طلاب ،غیر تدریسی عملہ ۔ تدریسی عملہ ،بھدرواہ پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے نے اس مہم میں شرکت کی۔ بھدرواہ یونیورسٹی کیمپس کے ریکٹر پروفیسر جی ایم بھٹ نے ایس ڈی ایم بھدرواہ برجیش شرما کے ہمراہ دیودار کے درخت لگائے۔ایک اطلع کے مطابق گُذشتہ دو دہائیوں سے ریاست میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے جنگلات 25فیصدی سے سکڑ کر فقط11 فیصدی رہا ہے،نتیجہ کے طو پر موسمی حالات میں تغیر و تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔بھدرواہ کیمپس کے ریکٹر نے اس سلسلہ میں لوگوں خاص طور سے طلاب میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے ہر ایک طالب علم کو ایک درخت لگانا لازمی بنانے کی بھی وکالت کی ، جسے امتحان میں بھی زیر غور رکھا جائے ،تاکہ شجر کاری کو فروغ ہو سکے۔بھدرواہ کیمپس کی اس پہل سے ایک ہی روز ایک ہزار کے قریب درخت لگائے گئے۔کیمپس میں گذشتہ دو سال سے 257 درخت لگائے گئے ہیں۔کیمپس کے ریکٹر نے اس موقعہ پر کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے تاکہ جموں و کشمیر کے جنگلات کو 11 فیصدی سے بڑھا کر 30فیصدی کیا جا سکے۔اس موقعہ پر  ایس ڈی پی او برجیش شرما ، رینج آفیسر نیرو رینج جاوید عبداللہ، پروفیسر نیرج شرما کلجیت سنگھ ،رئیس احمد، اور جی ڈی سی بھدرواہ کے پرنسپل عمر دین بھی موجود تھے۔