بھدرواہ چھترگلہ میں فوج و ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ ایس پی او و راشٹریہ رائفلز کے 5 جوان زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے چھترگلہ بھدرواہ میں ملی ٹینٹوں و فوج کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک ایس پی او و سمیت راشٹریہ رائفلز کے 5جوان زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی علاج معالجہ کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کمانڈ ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قصبہ بھدرواہ سے تقریباً 36 کلومیٹر کی دوری پر واقع چھترگلہ میں ملی ٹینٹوں و فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راشٹریہ رائفلز یونٹ بھدرواہ کے 5 جوان و ایک ایس پی او زخمی ہوا ہے جنہیں ابتدائی علاج معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کیا جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سبھی زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال اودھم پور منتقل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی، پولیس نے دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر علاقہ کا محاصرہ کیا ہے۔ اے ڈی جی پی جموں نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھدرواہ کے چھترگلہ آرمی و پولیس کی مشترکہ ناکہ بندی کے دوران ملی ٹینٹوں و فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔