بھدرواہ //قصبہ میں محکمہ صحت عامہ و تعمیرات عامہ کے شعبہ کیمونکیشن اینڈ کیپسٹی ڈیولپمنٹ یونٹ(CCDU) کی جانب سے پانی، صحت و صفائی اور حفظان صحت کے موضوع ’ سوچ بدلو تو دیش بدلیگا‘پر ایک مشترکہ ورک شاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں متعدد سماجی،سیاسی تنظیموں ،صحافیوں اور متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد لوگوں کو پانی اور صحت وصفائی کی اہمیت سے واقف کرنا تھااور سماج کے متعدد طبقوں میںیہ پیغام متعدد طریقوں سے پھیلانے کی جانب اور پانی کا ایک ایک طریقہ بچانے کیلئے راغب کرنا تھا۔ورکشاپ کے کارڈی نیٹر ناصر کے شاہ نے کہا کہ پروگرام کے بعد بھدرواہ کے تمام پنچایتوں میںترغیبی ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تربیتی پروگرام کے بہترنتائج حاصل کرنے کے لئے اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔سناتن دھرم سبھا بھدرواہ کے جنرل سیکرٹری نیرج سنگھ منہاس نے کہا کہ خطہ چناب خصوصاً بھدرواہ آبی وسائل سے مالا مال ہے لیکن حالیہ کئی برسوں سے یہ وسائل خشک ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آبی مسائل کو عام لوگوں کیلئے بچا یا جا سکے۔امتیاز الرحمان بٹ، ریاض احمد نجار، غازی نائیک، طاہر ندیم خان ، اے ای ای محکمہ صحت عامہ پون کمار، ہیلتھ و نیٹرشن موبلائزر بھدرواہ نظان لطیف ڈار، غلام نبی گنائی، نیرج سنگھ منہاس، مشتاق احمد شاہ نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔