بھدرواہ میں فوج کی طرف سے تقریب منعقد

ڈوڈہ //انڈین آرمی نے وار ویڈوز ایسوسی ایشن نئی دہلی کے اشتراک سے کمیونٹی حال بھدرواہ میں منعقد ایک تقریب کے دوران فوجی جوانوں کی 46بیواؤں و ماؤں کی حوصلہ افزائی کی اس دوران انہیں دس ہزار روپے کی بھی مالی امداد فراہم کی۔تقریب میں بیڈ منٹن میں چھ بار قومی سطح کے چمپئن و ارجن ایوارڈ یا یافتہ و 1971 کی جنگ میں لاپتہ ہوئے وی وی تانبے کی اہلیہ تانبے نے ملک کی خاطر قربان ہوئے جوانوں کے گھروالوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔