بھدرواہ میں شجر کاری مہم کا آغاز

 بھدرواہ //بھدرواہ فارسٹ ڈویژن نے  دسمبر2017سے جاری شجر کاری مہم میں چناب سرکل میں 7.24 لاکھ پودے لگانے کا نشانہ حاصل کرنے کے لئیسب ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال بھدرواہ میںشجر کاری مہم شروع کر دی ۔ زیر نگرانی ڈی ایف او بھدرواہ وویک ورما محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے سو ل و پولیس انتظامیہ ،133ویں بٹالین سی آر پی ایف، آر ار بھدرواہ کے اشتراک سے ہسپتال کے آحاطہ میں شجر کاری مہم کے تحت 150دیودار کے درخت لگائے۔ حالیہ برسوں میں7.24 پودے لگانے کی یہ جامع شجرکاری مہم وادی چناب میں اپنی نوعیت کی پہلی مہم وزیر جنگلات و ماحولیات چودھری لعل سنگھ کے ہدایت پرعمل میں لائی گئی جس کا باضابطہ افتتاح پرنسپل چیف کنسرویٹر فارسٹس جے اینڈ کے روی کیسر نے دسمبر2017میں جواہر ٹنل علاقہ میں دیودار کے درخت لگا کر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ان پودوں کی دیکھ ریکھ یقینی بنانے کے لئے محکمہ جنگلات نے پہلے مرحلہ میںمحفوظ مقامات کا انتخاب کیا ہے اور اس کے تحت محکمہ نے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس میں  1000 درخت لگائے ہیں اور سنیچر کے روز ہسپتال میں 150درخت لگائے ہیں،جسکے بعد ریڈیو اسٹیشن اور قبرستان میں شجر کاری کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرہ ارض کو بچانے کے لئے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم شجر کاری مہم کو ایک عملی شکل دیں گے۔بی ایم او بھدرواہ ڈاکٹر یُدھ ویر سنگھ نے اس موقعہ پر کہا کہ شجر کاری سے ہمیں ہسپتال کو سر سبز اور آلودگی سے پاک بنانے میں مدد ملے گی ،جس کے لئے انہوں نے ڈی ایف او بھدرواہ کا اظہار تشکُر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے ہسپتال کے گرد و نواح میں ماحول کو صاف و شفاف رکھنے میں مدد ملے گی۔کافی تعداد میں دیو دار ،کیل اور چنار کے درخت لگانے کے علاوہ جنگلات کے بالائی علاقوںمیں پہلی مرتبہ پھل دار درخت لگائے جائیں  گے ،تاکہ جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں آوارہ نہ گھومیں اور جس سے آدمی۔ جانور کے درمیان واقعات کم ہو جائیں گے۔مقامی لوگوں خصوصاًماحولیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈی ایف او بھدرواہ کی جانب سے شجر کاری مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے اور اس میں طلاب او سماج کے دیگر طبقہ جات کے لوگوں کو ملوث کرنے کی کافی ستائش کی ہے۔اس موقعہ پر شجر کاری کرنے ولاوں میں ماحولیات اقبال ملک، اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد، ایس ڈی پی او برجیش شرما ،بی ایم او ڈاکٹر یُدھ ویر سنگھ ،ظفر اللہ ،سی آر پی ایف 33ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنگ افسر نیلم کانیلوال ، اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ جوزف ہریمائی بھی موجود اشخاص میں شامل تھے۔