بھدرواہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز

بھدرواہ //اگرچہ ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ،تاہم سیای طور سے حساس بھدرواہ میں بلند سیاسی خواہشات رکھنے والے نوجوان سرگرم ہوگئے ہیں اورقومی و علاقائی سیاسی پارٹیوں خصوصاً بی جے پی، کانگریس اور پی ڈی پی کے خلاف محاذ کھول رہے ہیں ۔لوگ بھی ان متوقع آزاد امیدواروں میں اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں اور آنے والے انتخابات میںان کو حمایت دینے کے وعدے کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک مقامی سماجی کار کن امتیاز الرحمان جگو ،جس نے بطور آزاد امیدوار انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے نے تھنیلہ اور بھورو میں جلسے منعقد کئے جن میں بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت کی جس سے لگتا ہے کہ لوگ ان نوجوانوں کو بھی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور یہ بات روایتی سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے ۔