بھدرواہ میں سماجی بر ائیوں کیخلاف بیداری کیمپ کا اہتمام

 بھدرواہ //سماج میںموجود برائیوں کی جانکاری دینے اور انکا مقابلہ کرنے کے لئے طریقہ و ذرائع کو ڈھونڈنے کیلئے بھدرواہ ویلی سکول کی جانب سے ہفتہ کے روز ایک جامع پروگرام بشمول بحث و مباحثہ ،کلچرل پروگرام اور ایک ڈرامہ پیش کیا گیا۔پروگرام میںطلاب کے علاوہ والدین،سول سوسائٹی کے ممبران ،گائوں کے بزرگوں،دانشوروں،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ممبروں نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی قیادت سکول کے پرنسپل ڈیزی شیخ نے کی ، جبکہ نامور دانشور خورشید احمد اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے اور سدیش منہاس مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام میںسماجی برائیوں جیسے کہ دہیز سسٹم ، کالا دھن ، دُختر کشی، منشیات کی بدعت،غلط نظامی، جنگلات کا کٹائو، بزرگوں کے خلاف جرائم ، گرل ایجوکیشن کی اہمیت بیان کی گئی۔اس موقعہ پر خورشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سکول منیجمنٹ کی کاوشوں کو دیکھ کر کافی مسرت محسوس کر رہا ہوں،جنھوں نے بچوں کو رسمی تعلیم کے علاوہ ان میں ذمہ واری کا احساس بھی کرایا ہے ا ور انہیں سماجی برائیوں کے خلاف کھڑا ہونے کی ترغیب دی ہے۔سدیش منہاس، غلام علی، غلام قادر ڈار،عمر مسعود، اور ارشد حُسین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کا اختتام سکول کی پرنسپل ڈیزی شیخ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے بعد کیا گیا ۔