بھدرواہ میں رضا کار تنظیم کی منشیات مخالف مہم

 بھدرواہ //بھدرواہ کے نوجوانوں کو منشیات کی بدعت کا شکار ہونے کے بجائے وزیر اعظم کے سکل انڈیا پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے آل انڈیا کونسل فار پروفیشنل ایکسیلنس نے ایس اینڈ ایس انسٹی چیوٹ اور سیفی کے اشتراک سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام میں بھدرواہ اور ملحقہ علاقہ کے درجنوں بیروزگاروں نے شرکت کی۔پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو سکل انڈیا کی جانب راغب کرنا اورانہیں اقتصادی طور سے خود کفیل بنانا اور منشیات مخالف پیغام پہنچانا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے ایک ریسرچ سکالر  ڈاکٹرمدثر نذر نے اس موقعہ پر خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ سماج سے منشیات کو دور کرنے سے اقتصادی استحکام ممکن ہے کیونکہ آبادی کے94فیصد کو نہ تو سرکاری ملازمت فراہم ہوتی ہے اور نہ ہی پرائیویٹ سیکٹر میں ان کو روز گار مہیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیمیں جیسے کہPMKVY  اور AICPE   اس سلسلہ میں معجزہ پیدا کرسکتے ہیںاور نوجوانوں کو تکنیکی ہنر دیکر انہیں خود کفیل بنا سکتے ہیں۔ایس ایس آئی ٹی کے کارڈی نیٹر مجید بابانے کہا کہ ہم ان نوجوانوں کو اپنے ادارے میںمرکزی سرکار کی جانطب سے شروع کی گئی مختلف سکیموں سے آرستہ کرکے انہیں سکل سے مفت موقعہ فراہم کر تے ہیں ،تاکہ وہ اپنا روز گار کما سکیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی طو ر غیر مستحکم سے ہی نوجوان طبقہ منشیات کی لت میں پڑ جاتے ہیںاور ہم سیفی این جی او کے ساتھ اشتراک کرکے اس مدعے کو سیمینار اور ماٹویشنل لیکچر منعقد کرکے اسکا ازالہ کر نے کی کوشش کریں گے۔ایس ایس آئی ٹی کی ایک طالبہ پاکیزہ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غیر مستحکم اقتصادی حالت کی وجہ سینہ صرف لڑکے بلکہ لڑکیاں بھی اس لت میں مبتلا ہو جاتی ہیںاور انکو اس سے دور رکھنے کے لئے یہ لازمی ہے کہ ان میں چھپے ہنر کو باہر نکالا جائے۔اس موقعہ پر مقررین میں مجید بابا ،ڈاکٹر مدثر نذر، خادم مرتضیٰ ،افشا شمیم ، شافیہ بانو اور شاہد ٹھاکور بھی شامل تھے۔