بھدرواہ میں بیداری کیمپ کا اہتمام

 بھدرواہ //ریاست میں بگڑ رہے ماحولیاتی توازن کو بچانے کی کاوشیں جاری رکھتے ہوئے محکمہ سوشل فارسٹری نے ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ایس کے گپتا کی موجودگی میںجمعرات کے روز بھدرواہ سے شجرکاری مہم کی شروعات کی۔محکمہ کاسرمائی شجر کاری مہم میں ریاست بھر میں 12 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ ہے،جس کا افتتاح جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ جیل کمپلیکس بھدرواہ سے کیا گیا، جہاں پر 200دیودار اور ادویاتی پودے لگائے گئے۔بعد ازاں ، فارسٹ ڈویژن بھدرواہ میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹرا یس کے گپت مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ڈی سی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ایس ایف سی ایس کے گپتانے کہا کہ محکمہ سوشل فارسٹری اور متعلقہ محکموں نے ریاست جموں و کشمیر کے خستہ ہوئے جنگلات کو بحال کرنے کاعہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمائی شجرکاری کے دوران دیودار، کیل کے علاوہ چنار کے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہر ایک پودے کو تحفظ دینے کے لئے افسرں و دیگر اہلکاروں کر تن دہی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔مہم کے دوران ڈی ایف او بھدرواہ خالد امین مہتہ نے کہا کہ بھدرواہ فارسٹ ڈویژن نے نئے سال کے موقعہ پر شجر کاری کی شروعات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارسٹ دوژن کی جانب سیاس سلسہ میں نیو بس اسٹینڈ سے آل انڈیا ریڈیو بھدرواہ تک ایک منی مراتھن دوڑ کا اہتمام کر ے گی۔ریجنل ڈائریکٹر سول فارسٹری ڈاکٹر کمار ایم کے، ڈی ایف او بھدرواہ خالد امین مہتہ، ڈی ایف او ڈوڈہ آلوک موریا،ڈی ایف او سوشل فارسٹری رام بن مہیش ٹھاکور، ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈوڈہ رویندر گوریا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف پی ایف ڈوڈہ مہندر سنگھ اور عادل شان نے بھی شرکت کی۔