بھدرواہ میں آئی ٹونٹی گاڑی حادثہ کا شکار | 1 نوجوان فوت، تین خواتین سمیت 5 زخمی

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان فوت جبکہ تین خواتین سمیت ایک ہی کنبہ کے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر بھدرواہ چمبہ روڈ پر تھنالہ کے نزدیک ایک آئی 20 گاڑی زیر نمبری حادثہ کا شکار ہو کر ڈیڑھ سو فٹ سڑک سے نیچے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ارجن سنگھ (34)ولد فقیر سنگھ ساکنہ بھالہ موقع پر ہی فوت ہوا جبکہ نینو دیوی (55)زوجہ دیو راج، دیپیکا دیوی (17)دختر دیو راج، ہیمانی دیوی (25)دختر دیو راج، راہول بھٹ (26)ولد دیو راج و ساہل(16) ولد رتن لال ساکنہ بھالہ زخمی ہوئے ہیں. اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی افراد کو کھائی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کیا گیا ہے۔