بھدرواہ میںکلچرل فیسٹول2017کا ا ہتمام

 طاہر ندیم خان
بھدرواہ //مقامی آبادی خصوصاً نوجوانوں کو ملک کے مختلف ثقافت سے و اقف کرنے کے لئے  اور مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے راشٹریہ رائفلز نے بھدرواہ میںبھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے یک روزہ بھدرواہ کلچرل فیسٹول2017کا انعقاد کیا۔ کیمونٹی ہال کوٹلہ میںمنعقد ہ اس ایوئینٹ پر کمانڈر4سیکٹر آر آر بریگیڈیر روہت مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے آر آر کمانڈنگ افسر کی موجودگی میں اس فیسٹول کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر موجود دیگر معززین میںسول سوسائٹی کے ممبران، سیاسی تنظیموں کے نمائندے،س پولیس و سول انتظامیہ کے اہلکار بھی شامل تھے۔فیسٹول میں بینڈ آف بھدرواہ، جموں و کشمیر اکیڈمیم آف آر، کلچر اینڈ لنگوئیجز،انڈین آرمی کے نامور چوسلام بینڈ کے کلاکاروں نے شرکت کی ۔سی او آر آر نے خطبہ استقبالیہ پڑھا اور ضلع ڈوڈہ کے نوجوانوں کو تباہی کی راہ کو ترک کرکے آپسی رواداری، بھائی چارا اور امن و امان قائم و دائم رکھنے پر مبارک باد دی۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیسٹول منعقد کرنے کا مقصد وادی چناب کے نوجوانوں خصوصاً بھدرواہ کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا ۔فیسٹول میں لوگوں کا رد عمل کافی حوصلہ افزا رہا۔فیسٹول میں شامل لوگوں نے فوج کے اس ایوئینٹ کی کافی سراہنا کی اور ایسے فیسٹول مستقبل میں بھی منعقدکرنے کی توقع کا اظہار کیا۔فیسٹول میں سی ای او بی ڈی اے بال کرشن، ڈی ایف او وویک ورما ، ایس ڈی پی او برجیش  شرما ، تحصیلدار معصود احمد، عارف رانا ،سدیش منہاس کے علاوہ  پولیس و سول ا نتظامیہ کے اہلکاروں ،معزز شہریوں،طلاب و اساتذہ  نے بھی شرکت کی۔